سینیٹر شیری رحمان کا ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 3 جولائی 2026 20:59

سینیٹر شیری رحمان کا ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2026ء) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے ژوب کے علاقے شیرانی میں بس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں شیری رحمان نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت، لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور کہاکہ زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، بلوچستان حکومت متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔شیری رحمان نے کہاکہ زخمیوں کو اسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی کے جیالے زخمیوں کی مدد کے لیے بڑھ چڑھ کر خون کے عطیات دیں۔