جیلوں کو جدید طرز کی اپ گریڈیشن کی بات سنی اور ابتداء بھی ماشاءاللہ اپنے رشتے داروں سے ہی ہو رہی ہے

یاد رہے میں نے کہا تھا پاکستانی، انٹرنیشنل اسکینڈلز اور ویڈیوز منظر عام پر آئیں گی، دور اندیشی کے تحت جیسے کرتوت ویسا انجام! ہمیشہ وقت سے بہت پہلے بتاتا ہوں۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی رضا ڈار کیس پر کڑی تنقید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 جولائی 2026 19:08

جیلوں کو جدید طرز کی اپ گریڈیشن کی بات سنی اور ابتداء بھی ماشاءاللہ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 03 جولائی 2026ء ) سیاسی رہنماء سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ جیلوں کو جدید طرز کی اپ گریڈیشن کی بات سنی اور ابتداء بھی ماشاءاللہ اپنے رشتے داروں سے ہی ہو رہی ہے، یاد رہے میں نے کہا تھا پاکستانی، انٹرنیشنل اسکینڈلز اور ویڈیوز منظر عام پر آئیں گی، دور اندیشی کے تحت جیسے کرتوت ویسا انجام! ایکس پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحق ڈار اور اوپر سے ماشااللہ وزیر خارجہ بھی، پاکستان کو فیملی کارپوریشن کی طرح چلایا جا رہا ہے۔

مبینہ طور پر اُن کے  قریبی رشتے دار (مبینہ نواسے) پر غیر ملکی خواتین کو پاکستان بلا کر مبینہ ریپ، تشدد اور بھتہ خوری کے الزام سامنے آئے جس کے بعد غالبا متعلقہ غیر ملکی سفارتخانے کی مداخلت پر ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت مبینہ واقعے کو دبانے کیلئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ کیس کو ریپ کی بجائے بھتے تک محدود کرنے کی مبینہ کوشش اور مظلوم غیر ملکی خواتین کو جلد از جلد ملک سے واپس بھیجنے کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔

اس واقعے میں 164 کا بیان جو اب تک سامنے آ جانا چاہیئے تھا وہ منظر عام پر نہیں آیا اور ماضی کی میڈیکل رپورٹس کے ریکارڈ کو مد نظر رکھتے ہوئے من پسند رپورٹس بھی حاصل کر لی جاتی ہیں۔ یہی وہ جمہوری جنازے ہیں جن 500 افراد نے ملک پر ایلیٹ کیپچر کے تحت  قبضہ کیا ہوا ہے، جمہوریت کے نام پر۔کچھ جمہوری جنازے کئی سالوں سے ملک کو تو لوٹ ہی رہے تھے اور اب عزتیں بھی لوٹ رہے ہیں۔

اور افسوس کی بات ہے کہ ان جمہوری جنازوں کی اولاد در اولاد کے ہاتھوں میں پاکستانیوں کی قسمتوں کے فیصلے ہیں۔ جمہوری پارٹیاں اور جمہوری جنازوں کی جو چیز میں ایکسپوز کرتے آ رہا ہوں پاکستانی قوم دیکھے کسی پولیٹیکل پارٹی یا اس کے لیڈر خواہ اپوزیشن کے ہوں یا حکومت میں یا اتحادی کسی ایک کا بھی مذمتی بیان سامنے نہیں آیا سمیت خواتین کے حقوق کے نام نہاد چیمپینز کا ۔

بس خاموشی۔ کیونکہ ان سب سیاستدانوں اور 500 ایلیٹ کیپچر کے جمہوری جنازوں کے مفادات ایک ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جیلوں کو جدید طرز کی اپ گریڈیشن کی بات سنی اور ابتداء بھی ماشااللہ اپنے رشتے داروں سے ہی ہو رہی ہے۔ یاد رہے میں نے کہا تھا پاکستانی ، انٹرنیشنل اسکینڈلز اور ویڈیوز منظر عام پر آئینگی۔ دور اندیشی کے تحت جیسے کرتوت ویسا انجام۔

ہمیشہ وقت سے بہت پہلے بتاتا ہوں۔ میں نے یہ بھی کہا تھا کہ 2022 سے کوئی جمہوری لیڈر پاکستان میں بیمار نہیں ہوا؟ (میں نے کیوں کہا تھا اس کا جواب بھی جلد دوں گا)۔ میں نے ہر بات جو پہلے کی آج کر رہا ہوں وطن واپسی پر بھی کروں گا اور اس پر کھڑا ہوں۔ میں گناہگار آدمی ہوں لیکن میرا توکل اللہ پر مضبوط ہے اور جن کا توکل اللہ پر نہ ہو ان کی قسمت میں ذلت اور رسوائی ہی ہے۔

خود دیکھ لیں۔ ہم جمہوری لوگ اس حد تک گِر چُکے ہیں کہ ماں بہن بیٹی کا فرق بھی بھول گئے، یہ دیا ہے ہمیں اس طرز کی جمہوریت نے۔ کم سے کم اگر ذرا سا بھی پاکستان اور اس کے امیج کا احساس ہے تو فی الفور اسحق ڈار استعفی دیں ۔ کون اس شرمناک الزام کے بعد بطور نائیب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے ساتھ دنیا کے آگے پاکستان کے جھنڈے تلے کھڑا ہو سکتا ہے۔