Live Updates

فیصل آباد،مہنگائی کا راج،چکن،انڈے، چائے کی پتی مہنگی

ہفتہ 4 جولائی 2026 15:45

مکو آ نہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں شہریوں کو سستا پروٹین اب سرکاری ریٹس سیمہنگے داموں ملنے لگا۔مرغی کے گوشت کا سرکاری ریٹ 432روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت 25سے 30روپیمہنگا فروخت ہونے لگا۔پرچون مارکیٹ میں مرغی کا گوشت 432کی بجائے 470روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے۔

فارمی انڈوں کا ریٹ 229روپے فی درجن مقرر،مارکیٹ میں 240سے 245 میں فروخت ہورہے ہیں۔ شہریوں نے مرغی اور انڈوں کی سرکاری ریٹس پر دستیابی یقینی بنانے کا مطالبہ کردیا۔شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی سیشہری پریشان ہیں۔ گھی اورآئل کی قیمت رواں ہفتے 5 سے 30 روپے فی کلوگرام بڑھ چکی ہے۔ چاول 320 سے 640 روپے فی کلوگرام پر آگئے جبکہ چائے کی پتی 800 گرام 1800 سے 1900 روپے کی ہوگئیکم آمدنی والے طبقے نے مہنگائی کم کرنیکی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں بڑھتے ہی اجناس مہنگے ہوجاتے ہیں لیکن پیٹرول کی قیمت میں کمی ہونے کے بعد بھی قیمتیں نیچے نہیں آتیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتیں اوپر جانے سے پہلے کے ریٹس پر اجناس کی قیمتیں مقرر کی جائیں شہریوں کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا جائے۔ پرائس کنٹرول کی جائیں تاکہ شہریوں پر بے جا بوجھ نہ پڑے
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات