روس کا یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیوکا پر قبضے کا دعویٰ

یوکرینی فوج جس قدر انفرااسٹرکچر پر حملے کرے گی، سیکیورٹی زون کو اتنی ہی وسعت دی جائے گی، صدر پیوٹن

ہفتہ 4 جولائی 2026 17:45

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2026ء) روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیوکا پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔صدر پیوٹن کے مطابق یہ پیشرفت یوکرین کے پورے ڈونئیسک ریجن پر قبضہ کی جانب پہلا مگر کلیدی قدم ہے۔ انہوں نے مستقبل میں اہم فیصلوں کے لیے یوکرین پر حملے بڑھانے اور یوکرینی دستوں میں غیرملکیوں کی اصل تعداد جاننے پر زور دیا۔

(جاری ہے)

صدر پیوٹن نے فوج کے سپورٹ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں محاذ جنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔روس کے صدر کے مطابق بھاری جانی نقصان کے سبب یوکرینی فوج پسپائی اختیار کررہی ہے۔ لوہانسک پرمکمل قبضہ کیاجاچکا ہے جبکہ ڈونیئسک، زیفوریزیا اور خیرسوں علاقوں میں یوکرینی فوج کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج جس قدر انفرااسٹرکچر پر حملے کرے گی، سیکیورٹی زون کو اتنی ہی وسعت دی جائے گی۔ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ یورپی امن فوج کا مقصد تنازع حل کرنا نہیں بلکہ روس کیخلاف فوجی کارروائی جاری رکھنا ہے۔