نیو یارک، بروکلین کے کونی آئی لینڈ میں فائرنگ، 8 افراد زخمی

اتوار 5 جولائی 2026 16:20

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) امریکا کے شہر نیو یارک کے علاقے بروکلین کے کونی آئی لینڈ میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

نیویارک پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 8 افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔نیو یارک پولیس نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :