بھارت،اتر پردیش میں 5 مساجد شہید کردی گئیں،مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

اتوار 5 جولائی 2026 20:35

اتر پردیش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) بھارت کی ریاست اتر پردیش میں پانچ مساجد شہید کردی گئیں، انتہا پسند حکومتی رہنماں نے مساجد کے خلاف کریک ڈائون کے لیے قانونی پیچیدگیوں کا سہارا لیا جس کے باعث مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق انتہا پسند حکومتی رہنمائوں نے دعویٰ کیا کہ مساجد کی یہ عمارتیں مبینہ طور پر اجازت کے بغیر غیر قانونی طریقے سے تعمیر کی گئی تھیں۔حکومتی موقف ہے کہ تمام کارروائیاں قانونی اور انتظامی ضابطوں کے مطابق کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ مودی کے بھارت میں اس سے قبل بھی درجنوں مذہبی ڈھانچے گرائے جا چکے ہیں۔