ایاز میمن موتی والا کے ادارے موتی والا ریئل اسٹیٹ اینڈ مارکیٹنگ کو پاک سٹی کا باضابطہ سیلز پارٹنر مقرر کر دیا گیا
پیر 6 جولائی 2026 23:07
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس اشتراک سے منصوبے کی مارکیٹنگ مزید مؤثر ہوگی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا اور پاک سٹی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ایک مضبوط اور قابلِ اعتماد برانڈ کے طور پر مزید نمایاں ہوگا۔
ایاز میمن موتی والا نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری اولین ترجیح مضبوط ڈیجیٹل مارکیٹنگ نیٹ ورک قائم کرنا، سرمایہ کاروں سے مؤثر رابطہ کاری کو فروغ دینا اور کاروباری نیٹ ورکنگ کو وسعت دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں جعل سازی اور غیر قانونی سرگرمیوں سے عوام کو محفوظ رکھنا، شفاف سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کرنا اور لوگوں کی قوتِ خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسے سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے جو محفوظ، منافع بخش اور ہر طبقے کی دسترس میں ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک اسٹار گروپ آف کمپنیز کے ساتھ یہ شراکت داری سرمایہ کاروں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، عوام کے اعتماد میں اضافہ کرے گی اور پاک سٹی کو ایک کامیاب، قابلِ اعتماد اور جدید ہاؤسنگ منصوبے کے طور پر مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔تقریب اسلام آباد کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں، بلڈرز، مارکیٹنگ پروفیشنلز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے اس شراکت داری کو رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے ایک مثبت، خوش آئند اور دور رس نتائج کی حامل پیش رفت قرار دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم
-
100ارب ڈالر کا برآمدی ہدف حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی اقدامات کرنا ہونگے‘خادم حسین
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای 100انڈیکس میں 254.60 پوائنٹس کی کمی
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخار علی ملک
-
ایس ای سی پی کا انشورنس صارفین کے تحفظ، کلیمز کی بروقت ادائیگی اور کمپنیوں کے طرزِ عمل میں شفافیت کے لیے مارکیٹ کنڈکٹ رولز کا مسودہ جاری
-
پاکستانی طلبہ کو گوگل جیمنی تک ایک سال مفت رسائی خوش آئند ہے، افتخارعلی ملک
-
برائلر گوشت کی قیمت میںمزید14روپے کلو اضافہ
-
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز، ہنڈرڈ انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 212 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.