Live Updates

نیٹو نے بہت مایوس کیا، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی،ٹرمپ

ترکیے اور امریکا میں اچھے تعلقات ہیں، ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے، امریکی صدر ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکا سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے، صدر طیب اردوان

منگل 7 جولائی 2026 21:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2026ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو نے بہت مایوس کیا ہے، ایران جنگ میں ہمیں کسی کی ضرورت نہیں تھی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ترکیے اور امریکا میں اچھے تعلقات ہیں، ترکیے کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے نیٹو میں اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تاکہ یورپ محفوظ رہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا۔ترکیہ کے صدر طیب اردوان نے کہا کہ ایف 35 جیٹ طیاروں کا معاملہ نیا نہیں ہے، ہم نے ایف 35 کے معاملے پر امریکا سے پہلے بھی بات کی ہے، ہم سے 5 جیٹ طیاروں کا وعدہ کیا گیا ہے۔اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نیٹو اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے انقرہ پہنچے تو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ان کا استقبال کیا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات