ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنےاور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

اتوار 12 جولائی 2026 18:12

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2026ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن ملتان اورمضافات میں مطلع جزوی طورپرابر آلود ،گرد آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزملتان میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 38.4 اورکم سے کم 29.5سینٹی گریڈ ریکا رڈ کیاگیا۔صبح آٹھ بجے ہوا میں نمی کاتناسب 60فیصد اور شام پانچ بجے50 فیصد تھا۔ کل سوموار کے روز طلو ع آفتاب صبح پانچ بجکر 19منٹ پر اور غروب آفتاب شام 07بجکر19 منٹ پر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :