اسلام آباد، حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار

ہفتہ 11 جولائی 2026 22:06

اسلام آباد، حقیقی بھائی کے قتل میں ملوث ملزم خیبرپختونخوا سے گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2026ء) اسلام آباد پولیس نے تھانہ سنگجانی کی حدود میں اپنے حقیقی بڑے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو خیبرپختونخوا سے گرفتار کرکے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم فواد خان نے گھریلو جھگڑے کے دوران قینچی کے وار کرکے اپنے بڑے بھائی شہزاد خان کو قتل کر دیا تھا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے نوٹس پر ڈی آئی جی محمد جواد طارق کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ سنگجانی اور تفتیشی ٹیم نے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے قلیل وقت میں خیبرپختونخوا سے گرفتار کر لیا، جبکہ اس کے قبضے سے آلہ قتل قینچی بھی برآمد کر لی گئی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ناشتے کے وقت ہونے والے جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ ڈی آئی جی محمد جواد طارق نے کہا کہ قتل اور تشدد جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر عدالت سے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔