نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں گورنر سندھ

ہفتہ 11 جولائی 2026 21:30

نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں گورنر سندھ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2026ء) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں، ان پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یومِ آبادی پراپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ متوازن آبادی اور معیاری تعلیم و صحت پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔انہوں نے کہاکہ انسانی وسائل کی ترقی ہی مضبوط معیشت اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ،آبادی کے ساتھ وسائل کی موثر منصوبہ بندی قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہر پاکستانی کو تعلیم، صحت اور بہتر مستقبل کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔