وزیراعلی خیبرپختو نخواکےمشیر برائے کھیل کی زیر صدارت کھیلوں کےسالانہ ایونٹس وکھیلوں کے فروغ حوالے اجلاس
پیر 13 جولائی 2026 22:15
(جاری ہے)
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ڈائریکٹر ایجوکیشن سپورٹس کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے تاکہ سکول سطح پر کھیلوں کی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنایا جا سکےجبکہ کالجوں میں باسکٹ بال، والی بال اور فٹبال سمیت دیگر کھیلوں کے باقاعدہ مقابلوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔
مشیر کھیل نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ہر کھیل کے لیے اوپن میرٹ پر ٹرائلز منعقد کیے جائیں، سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں کھلاڑیوں کی آن لائن ڈیٹا انٹری اور رجسٹریشن کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس تاشفین حیدر نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کو نئی ’’دستک‘‘ ایپلیکیشن کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے کھلاڑی اپنی رجسٹریشن خود کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرز صرف اس کی منظوری دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس ایپلیکیشن کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس سال انٹر مدارس گیمز ریجنل سطح پر منعقد کیے جائیں تاکہ صوبے بھر کے مدارس کے کھلاڑیوں کو مساوی مواقع میسر آئیں۔ اس کے علاوہ ٹرانسجینڈر گیمز کے انعقاد، صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایڈونچر آؤٹ ڈور سپورٹس کے مقابلے ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں کرانے، جبکہ بروغل فیسٹیول کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا۔مشیر کھیل تاج محمد خان ترند نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو بروقت، شفاف اور مؤثر انداز میں مکمل کیا جائے تاکہ صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے کے حکومتی وژن کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.