لاہور، پرانی انارکلی میں خطرناک ون ویلنگ کرنے والا ملزم گرفتار

ملزم اپنے دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا، پولیس

منگل 14 جولائی 2026 13:57

لاہور، پرانی انارکلی میں خطرناک ون ویلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں جان لیوا کرتب دکھانے والے ون ویلر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق پرانی انار کلی تھانے کی ٹیم نے دوران پٹرولنگ پی ایم جی چوک سے ملزم کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی سِول لائنز کا کہنا ہے کہ ملزم صبح سویرے اور رات کے اوقات میں مصروف شاہراہوں پر ون ویلنگ اور ہلڑبازی کرتا تھا جس سے شہریوں کی جان کو شدید خطرات لاحق تھے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم جس کی شناخت ساحل عطا کے نام سے ہوئی ہے، اپنے دوستوں کے ساتھ ون ویلنگ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا۔ایس پی سِول لائنز کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انوسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔