لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ٹریفک حادثے میں2 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں

منگل 14 جولائی 2026 13:00

لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ٹریفک حادثے میں2 خواتین زندگی کی بازی ہار گئیں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ موٹروے پولیس کے مطابق حادثہ تھانہ فیروز والا کی حدود میں اس وقت پیش آیا جب ایک کار نامعلوم گاڑی سے ٹکرا گئی۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا تاہم دورانِ علاج دو زخمی خواتین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ موٹروے پولیس نے واقعے سے متعلق تمام قانونی کارروائی ضابطے کے مطابق مکمل کر لی ہے جبکہ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔