پاکستان کو ناقابل تسخیر ،ترقی یافتہ، ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا نواز شریف کے سر ہے ،شیخ آفتاب احمد

منگل 14 جولائی 2026 12:53

پاکستان کو ناقابل تسخیر ،ترقی یافتہ،  ایٹمی طاقت بنانے کا سہرا نواز ..
حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) رکن قومی اسمبلی، ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمدنے کہا ہے کہ پاکستان کو ناقابل تسخیر ،ترقی یافتہ، دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت، موٹروے، ملک سے دہشت گردی ،بجلی کے بحران کا خاتمہ اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےحرم شریف سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےکیا، اس موقع پر جنرل سیکرٹری حلقہ پی پی ٹو پاکستان مسلم لیگ(ن) ملک عابد شہزاد اور دیگر موجود تھے ، شیخ آفتاب احمد نے مادر وطن کی حرمت پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی عظیم ماؤں،ان کی اہل و عیال ،بھائیوں اور دیگر عزیز و اقارب کو بھی سلام عقیدت پیش کیا کہ جن کے گھروں کے واحد کفیل مادر وطن کی حرمت پر قربان ہو گئے ،شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے نجات دلائی آج پاکستان کے 25 کروڑ عوام رات کوآرام کی نیند سوتے ہیں تو یہ ان شہداء کے خون کی بدولت ہے اور ان کی قربانیاں ہیں جو رنگ لائی ہیں، پاکستان کی 25 کروڑ عوام، وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیڈ مارشل جنرل عاصم منیر ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کو بھی خراج عقیدت پیش کیا،انہوں نے تینوں مسلح افواج کی خدمات کو سراتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جس طرح اپنے سے بڑے دشمن کو عبرت ناک شکست سے دوچار کیا ،پاکستان رینجرز نے کراچی کا امن اور ملک بھر میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے جس طرح کردار ادا کر کے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا ہے یہ سب قابل تحسین ہیں،،سیاست اور مذہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات سب قابل احترام ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وہ رب کے حضور دعا گو ہیں کہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہے اور نوجوان پاکستان کی امیدوں کا مرکز اور محور ہیں ، اللہ تعالی نے وطن عزیز کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے تاریخی اقدامات کے بدولت بہت عزت دی ہے انہوں نے کہا کہ حرم شریف وہ مقام ہے یہاں پر کوئی خالی ہاتھ نہیں لوٹتا اور وہ یہاں پر پاکستان کی ترقی، خوشحالی، افواج پاکستان کی مضبوطی، نوجوانوں کے مستقبل کو تابناک بنانے اور حلقہ کے عوام کی مزید خدمت کرنے کے لیے دعا گو ہیں کہ اس حلقہ کے عوام نے انہیں منتخب کیا اور انہوں نے نیک نیتی سے اس حلقہ انتخاب کی ہر ممکن ترقی کے لیے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا کر کاوش کی ہیں انہیں آئندہ بھی موقع ملا تو وہ اس حلقہ کے عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔\378