لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

منگل 14 جولائی 2026 15:34

لاہور، نیوزاینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) لاہور کی مقامی جوڈیشل عدالت نے مبینہ توہین مذہب کے مقدمے میں گرفتار نیوز اینکر ریحان طارق کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

منگل کوسماعت کے دوران ملزم کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مذہبی علم کے بغیر مذہبی معاملات پر گفتگو نہیں ہونی چاہیے دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں جس پر عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا۔

متعلقہ عنوان :