وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا دورہ

منگل 14 جولائی 2026 17:10

وزیرصحت پنجاب خواجہ عمران نذیر کا رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2026ء) وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر نے رات گئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمبڑیال کا دورہ کیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر خواجہ عمران نذیر صوبائی وزیر پنجاب نے سمبڑیال ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا، مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر ہسپتال میں عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کی گئی نئی بلڈنگ میں ایمرجنسی وارڈ کے شفٹ کرنے اور ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے لئے مزید 50 بیڈز کے اضافے کا اعلان کیا۔

انہوں نے انتظامات کو دیکھ کر ہسپتال کے عملہ اور ہسپتال کی صفائی کے انتظامات کی تعریف کی۔دورہ کے دوران ان کے ہمراہ سپیشل سیکرٹری پنجاب عبدالرزاق ، ایڈیشنل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر زوہیب حسن خان ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر معیز منصور ،چیف ایگزیکٹو آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر محمد اسلم چوہدری اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :