تاریخ کے اس اہم موڑ پر مجاہدوں کی خدمت پر سوال اٹھانا ملک و ملت سے بڑی زیادتی ہے،خالد مقبول

منگل 14 جولائی 2026 17:37

تاریخ کے اس اہم موڑ پر مجاہدوں کی خدمت پر سوال اٹھانا ملک و ملت سے بڑی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2026ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرحدوں کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس اہم موڑ پر مجاہدوں کی خدمت پر سوال اٹھانا ملک اور ملت کے ساتھ بڑی زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج عالمِ اسلام اور اقوامِ عالم میں پاکستان کی قدر و قیمت اور وقار افواجِ پاکستان کے طفیل ہے۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں جان نثار کرنے والوں کو قوم کا محسن شمار کرتی ہیں، ہمارے شہدا اور غازی ہماری آزادی کے ضامن ہیں۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم سب کو اپنے سیاسی مفادات کو قومی مفاد کے تابع رکھنا چاہیے، ایسی زبان سے گریز کریں جس سے جوانوں کے حوصلے اور شہدا کے گھرانوں کے جذبات پر ضرب پڑے۔