ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے کسی بھی پرائیویٹ سکول سے کسی قسم کی رقم طلب نہیں کی جا رہی،ترجمان

بدھ 15 جولائی 2026 14:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2026ء) تمام پرائیویٹ سکول مالکان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ایک نامعلوم فراڈیا خود کو ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے تحصیل چیچہ وطنی کے مختلف سکول مالکان کو فون کالز کر کے رقم کا مطالبہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح کیا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس ساہیوال کی جانب سے کسی بھی پرائیویٹ سکول سے کسی قسم کی رقم طلب نہیں کی جا رہی اور نہ ہی اس مقصد کے لیے کسی شخص کو مجاز بنایا گیا ہے۔

لہذا ایسے فراڈی عناصر کی باتوں میں ہرگز نہ آئیں، کسی بھی قسم کی رقم منتقل نہ کریں اور نہ ہی اپنی ذاتی یا مالی معلومات فراہم کریں۔اگر اس نوعیت کی کوئی کال موصول ہو تو فوری طور پر متعلقہ پولیس یا ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔ فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔\378

متعلقہ عنوان :