پاکستان: کشمیر احتجاج میں ہوئی ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
یو این
ہفتہ 18 جولائی 2026
02:00
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 18 جولائی 2026ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل بے چینی اور احتجاجی لہر کے تناظر میں تحمل سے کام لینے اور کشیدگی کم کرنے کی اپیل کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، 27 جولائی کو ہونے والے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں جون سے اب تک درجنوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں مظاہرین کے علاوہ سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔
اقوام متحدہ
کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) کے ترجمان جیریمی لارنس کی جانب سےجاری کردہ بیان کے مطابق، ہائی کمشنر نے مطالبہ کیا ہے کہ احتجاج کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت تمام لوگوں کی ہلاکتوں کی فوری، مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔(جاری ہے)
حقوق کی پامالی کے سنگین خدشات
پاکستان
کے زیرانتظام کشمیر میں احتجاجی تحریک کی قیادت کرنے والی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی میں تاجر، ٹرانسپورٹر، طلبہ، وکلا، سماجی کارکن اور دیگر طبقات شامل ہیں جسے حکومت نے عوامی نظم و نسق اور سلامتی کے لیے مبینہ خطرہ قرار دیتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت کالعدم قرار دے دیا ہے جبکہ اس کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ سول سوسائٹی کی کسی تنظیم کو مجرمانہ قرار دینا اور عوامی اجتماعات پر سخت پابندیاں عائد کرنا، اظہار رائے، پرامن اجتماع اور تنظیم سازی کی آزادی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق سنگین خدشات کو جنم دیتا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گرفتار کیے گئے رہنماؤں کو اپنے وکلا سے رابطے اور اہل خانہ تک رسائی کی مکمل سہولت فراہم کی جانی چاہیے۔
علاوہ ازیں، ان کے قانونی حقوق، منصفانہ عدالتی کارروائی اور شفاف ٹرائل کی مکمل ضمانت بھی یقینی بنائی جائے۔انٹرنیٹ پر پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ
وولکر ترک نے کہا ہے کہ علاقے میں انٹرنیٹ تک رسائی پر عائد پابندیاں بھی باعث تشویش ہیں۔ اس سے اظہار رائے کی آزادی، خصوصاً معلومات حاصل کرنے، انہیں وصول کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کے حق پر غیر متناسب قدغن عائد ہوتی ہے جبکہ علاقے میں پہلے ہی کشیدگی کی صورتحال ہے۔ حکام کو چاہیے کہ وہ علاقے میں انٹرنیٹ کی مکمل بحالی کو یقینی بنائیں۔
ہائی کمشنر نے زور دیا ہے کہ مقامی آبادی کے بنیادی مسائل اور شکایات کو حل کرنے کے لیے بامعنی، جامع اور تمام متعلقہ فریقین کی شمولیت سے سیاسی مکالمہ شروع کیا جائے۔
مزید اہم خبریں
-
بنگلہ دیش: طوفانی بارشوں سے لاکھوں متاثر، یو این کی امدادی کارروائیاں
-
پاکستان: کشمیر احتجاج میں ہوئی ہلاکتوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ
-
عالمی تعاون کے بغیر اے آئی سے عدم مساوات بڑھنے کا خطرہ، گوتیرش
-
اوایم سیز اور پمپ اونرز نے تیل کی یومیہ قیمتوں کے تعین کا فیصلہ مسترد کردیا
-
حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا
-
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان کردیا
-
امریکہ: امیگریشن ججوں کی برطرفی پر انسانی حقوق ماہرین کو تشویش
-
لاہور: ویلنشیا ٹاؤن میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
-
حکومت نے عوام کو براہ راست آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے
-
شعبہ صحت میں اے آئی کے استعمال پر قومی حکمت عملیاں وضع کرنے پر زور
-
ورلڈ کپ کا ایک اور گول: بچوں اور نوعمر افراد کو ذہنی صحت بارے آگہی
-
لیبیا اور تیونس میں بڑھتی انسانی سمگلنگ اور ناجائز حراستوں پر تشویش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.