یوٹیوب چینل سے 10ہزار ڈالرز نہیں کما رہی ، بشری انصاری

مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا کافی مشکل ہوتا ہے، اداکارہ

ہفتہ 18 جولائی 2026 22:56

یوٹیوب چینل سے 10ہزار ڈالرز نہیں کما رہی ، بشری انصاری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) سینئر اداکارہ، میزبان، مصنفہ بشری انصاری نے کہا ہے کہ یوٹیوب چینل سے 10 ہزار نہیں کما رہی،مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا درحقیقت کافی مشکل ہوتا ہے۔نادیہ خان کے ساتھ ایک یوٹیوب وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ میں نے آپ کے اصرار پر یوٹیوب وی لاگنگ شروع کی، جویریہ نے بھی میری حوصلہ افزائی کی ،آپ دونوں نے مجھے بہت کچھ سکھایا اور مسلسل حوصلہ دیا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے کہا کہ میں باقاعدگی سے وی لاگز بنا رہی تھی، لیکن آسٹریلیا کے دورے کے دوران یہ سلسلہ کچھ عرصے کے لیے رک گیا تھا، اب میں نے دوبارہ آغاز کر دیا ہے، اب میں کینیڈا جا رہی ہوں اور وہاں سے بھی وی لاگز بنائوں گی۔بشری انصاری نے کہا کہ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ کام ٹھیک چل رہا ہے، لیکن ایسا ہرگز نہیں ہے کہ میں 10ہزار ڈالرز کما رہی ہوں جیسا کہ لوگ دعوی کرتے ہیں کہ ہم یوٹیوب سے بہت زیادہ آمدنی حاصل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حقیقت اس سے مختلف ہے، ہماری دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات بھی ہوتی ہیں، مصروف شوٹنگ شیڈول کے ساتھ وی لاگنگ کرنا درحقیقت کافی مشکل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :