انیل کپور کیساتھ 25سال بعد کسی فلم میں کام کرنا خوبصورت اور یادگار لمحہ محسوس ہوا،دیا مرزا

ہفتہ 18 جولائی 2026 22:56

انیل کپور کیساتھ 25سال بعد کسی فلم میں کام کرنا خوبصورت اور یادگار لمحہ ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) بھارتی اداکارہ دیا مرزا نے کہا ہے کہ انیل کپور کیساتھ 25سال بعد کسی فلم میں کام کرنا خوبصورت اور یادگار لمحہ محسوس ہوا۔ ایک انٹرویو میں دیا مرزا نے بتایا کہ انیل کپور مجھ سے میرے ایشیا پیسفک مقابلہ حسن کے فوری بعد ملے تھے، وہ اور انوپم کھیر اس بات کے بہت زیادہ خواہشمند تھے کہ میں اس فلم میں کام کروں جس پر وہ کام کر رہے تھے، اور وہ دونوں ہی تھے جنہوں نے مجھے میری پہلی فلم دلانے میں مدد کی۔

فلم الفامیں انیل کپور کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے کو ایک خوبصورت لمحہ قرار دیتے ہوئے دیا مرزا نے بتایا کہ حیدرآباد کے ایک ہوٹل کی لابی میں پہلی بار ان سے ملنے کے 25 سال بعد ان کے ساتھ کسی فلم میں کام کرنا ایک خوبصورت اور یادگار لمحہ محسوس ہوا۔

(جاری ہے)

مجھے یاد ہے انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ تم بہت خوبصورت ہو، تم میں بہت وقار ہے، تم اسکرین پر بہت اچھی لگو گی، تمہیں ایک اداکار بننا چاہیے۔

دیا نے ساتھی اداکاروں سنی اور اکشے کی بھی تعریف کی ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اکشے کے والد کے ساتھ کچھ فلمیں کی ہیں اور ہمارا ایک بہت خاص رشتہ تھا اور میں راہول کھنہ کو بھی جانتی ہوں۔ میں نے دراصل اکشے سے ایک ایسی فلم میں کام کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا جس کی میں پروڈکشن کر رہی تھی لیکن وہ بات بن نہیں سکی۔

متعلقہ عنوان :