سید نور نے ’’چوڑیاں ٹو‘‘ نہ بنانے کا اعلان کر دیا ‘ ذرائع

سید نور نئی فلم کا اسکرپٹ لکھیں گے، منصوبہ بندی شروع کر دی گئی

ہفتہ 18 جولائی 2026 12:04

سید نور نے ’’چوڑیاں ٹو‘‘ نہ بنانے کا اعلان کر دیا ‘ ذرائع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) سینئر رائٹر و ہدایتکار سید نور نے تیاریاں شروع کرنے کے باوجود ’’چوڑیاں ٹو‘‘ نہ بنانے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سید نور نے مختلف وجوہات کے باعث اپنے اعلان کردہ پراجیکٹ ’’چوڑیاں ٹو ‘‘کو آگے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ اس فلم کے لئے سیٹ کی تیاری بھی شروع کر دی گئی تھی تاہم اچانک فلم نہ بنانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سید نور نئی فلم کا اسکرپٹ لکھیں گے جس کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :