اس آدمی کو برداشت نہیں کریں گے، لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی

ہفتہ 18 جولائی 2026 22:56

اس آدمی کو برداشت نہیں کریں گے، لارنس بشنوئی گینگ کی عامر خان کو دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) معروف بالی ووڈ اداکار عامر خان کو بدنامِ زمانہ بھارتی گینگ لارنس بشنوئی کی جانب سے مبینہ دھمکی دی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک پوسٹ میں گینگ سے وابستہ بتائے جانے والے آرزو بشنوئی اور ٹائسن بشنوئی نے عامر خان پر مبینہ طور پر لو جہاد کو فروغ دینے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق پوسٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ عامر خان ایسے نظریات کی حمایت کر رہے ہیں جو ہماری ثقافت اور مذہبی اقدار کے خلاف ہیں اور عامر خان کو اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں تاہم اس پوسٹ کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔پوسٹ میں راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں ایک 13 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا اور زیادتی کے واقعے کا بھی ذکر کیا گیا، پوسٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کسی شخص نے بھی ملزم کو قانون سے بچانے کی کوشش کی تو گینگ خود کارروائی کرے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کو فیس بک پوسٹ اور ایک وائس نوٹ کے ذریعے اس مبینہ دھمکی کی اطلاع ملی ہے جس کی جانچ جاری ہے، ابھی تک عامر خان یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی باضابطہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔