نامور موسیقار خلیل احمد کی29ویں برسی 21جولائی کومنائی جائے گی

ہفتہ 18 جولائی 2026 12:04

نامور موسیقار خلیل احمد کی29ویں برسی 21جولائی کومنائی جائے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2026ء) نامور موسیقار خلیل احمد کی29ویں برسی21جولائی کو منائی جائے گی۔خلیل احمد 1934میں یوپی کے شہر گورکھ پور میں پیدا ہوئے،ان کا پورا نام خلیل احمد خاں یوسفزئی تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے آگرہ یونیورسٹی سے گریجوایشن کی اور 1952 میں پاکستان آگئے، یہاں انہوں نے مہدی ظہیر سے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے،1962 میں ان کی فلم آنچل نمائش کیلئے پیش ہوئی، اس فلم کے گیت بے حد مقبول ہوئے اور خلیل احمد کو راتوں رات صف اول کا موسیقار بنا دیا، انہوں نے مشہور ملی نغموں وطن کی مٹی گواہ رہنا اور ہمارا پرچم یہ پیارا پرچم کی موسیقی بھی ترتیب د ی جنہوں نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیئے ،ا ن کی مشہور فلموں میں دامن، خاموش رہو، کنیز، مجاہد، میرے محبوب، ایک مسافر ایک حسینہ، آنچ، داستان، آج اور کل کے نام سرفہرست ہیں، انہوں نے 40 سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی،موسیقار خلیل احمد نے پی ٹی وی پر بچوں کے ایک مقبول پروگرام آنگن آنگن تارے کی میزبانی بھی کی اور ٹیلی ویژن کے متعدد نغمات کی موسیقی دی، ان کے ملی نغمے آج تک روز اول کی طرح مقبول ہیں،نامور موسیقار خلیل احمد 21 جولائی 1997 کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔