نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر،استقامت وجدوجہد کا روشن استعارہ ہے،وزیراعلی پنجاب

ہفتہ 18 جولائی 2026 22:16

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر،استقامت وجدوجہد کا روشن استعارہ ہے،وزیراعلی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2026ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا ایک روشن استعارہ ہے۔نیلسن منڈیلا نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں لیکن اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔وزیراعلی نے کہاکہ نیلسن منڈیلا کا فلسفہ عدم تشدد، برابری اور انسانی حقوق کی پاسداری ہے۔

(جاری ہے)

نسل پرستی اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے نیلسن منڈیلا کی خدمات تاریخ عالم کا حصہ بن چکی ہیں ۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت مساوات، انصاف اور رواداری پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کوشاں ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ نیلسن منڈیلا ڈے کا مقصد لوگوں کو معاشرے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے کی ترغیب دینا ہے-دنیا کو بدلنے کے لیے تعلیم سب سے بہترین ٹول ہے -وزیراعلی نے کہاکہ جب تک غربت، ناانصافی اور عدم مساوات دنیا میں ہے، تب تک کوئی بھی چین سے نہیں بیٹھ سکتا،ہر انسان دنیا کو بہتر بنانے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔