وزیراعظم کا سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ
جمعرات 23 جولائی 2026 19:17
(جاری ہے)
وزیراعظم آفس کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی گفتگو کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکروں پر حملے ناقابل قبول ہیں، جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی، عالمی جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ اور علاقائی امن، سلامتی و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پوری پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں سعودی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے ولی عہد کو یقین دلایا کہ پاکستان بحیرہ احمر، آبنائے ہرمز اور وسیع تر خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور قانونی سمندری تجارت کے بلا تعطل تسلسل کے لیے سعودی عرب اور عالمی برادری کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے گا۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کی مستقل حمایت، یکجہتی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور قریبی تعلقات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔مزید اہم خبریں
-
آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ جاری، پیپلز پارٹی کا ن لیگ پر دھاندلی کا الزام
-
پاکستان میں براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے سے نیپال کے نرمل پرجا سمیت 10 کوہ پیماء جان کی بازی ہار گئے
-
آزادکشمیر قانون سازاسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ‘مظفرآبا دڈویژن سمیت21 نشستوں پرپولنگ آج ہوگی
-
محسن نقوی تو خود ایک پاورہاؤس ہیں، سسٹم کی کسمپرسی پہ ان کے خیالات سے اتفاق کرتا ہوں
-
نون لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان میرپورڈویژن کی بعض نشستوں پر دوبارہ پولنگ کروانے پر اتفاق
-
’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا بڑا اعلان
-
راولاکوٹ ڈویژن میں الیکشن کی حتمی تاریخ کا انحصار امن وامان کی صورتحال پر ہے. چیف الیکشن کمشنر آزادکشمیر
-
ڈئیراسٹیبلشمنٹ! پہلے آپ نے کہلوایا کہ نوازشریف سسلین مافیا ہے، خراب نظام کو عمران خان ٹھیک کرے گا
-
امریکا کا ویزا بانڈ پروگرام کو مستقل کرنے کا فیصلہ
-
ایران کی علاقائی ممالک کو امریکا کی حمایت سے گریز کی وارننگ
-
عام انتخابات 2024 کا یہ جتنا مرضی کہہ لیں، بچے بچے کو پتہ ہےکہ ن لیگ بری طرح سے ہاری ہے
-
سیاست اور رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لوگوں نے پرتگال میں کاروبار بنائے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.