ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات

جمعرات 23 جولائی 2026 22:15

ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2026ء) ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران نے اہم انکشافات کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتارنادرا افسران نی100 سے زائدغیرملکیوں کے پاکستانی شناختی کارڈزپراسیس کیے ہیں، جب کہ غیر ملکیوں کے لیے درکار دستاویزات گرفتار پرائیوٹ ایجنٹ فراہم کرتا تھا۔دستاویزات میں پیدائش،اموات سرٹیفکیٹ،میرج سرٹیفکیٹ،امیدوراوں کے والدین کے شناختی کارڈ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دستاویزات پراسیسنگ کے لیے راؤ زاہد نامی سابق نادراملازم کے ذریعے آگے روانہ کرتا تھا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر جہانزیب میمن تجزیے کے لیے ایک سے ڈیڑھ لاکھ روپے وصول کرتا تھا۔ رقم گرفتارفیاض احمدمعمر شاہ اورراو زاہد کے ذریعے جہانزیب کو روانہ کی جاتی تھی۔فیاض احمد نے داؤد، پروین،ماجدہ بی بی اور نصیر اللہ کے مشتبہ شناختی کارڈ پراسیس کرنے کاانکشاف کیا ہے۔ تلاشی کے دوران ملزم سے موبائل فون اور متعلقہ مواد برآمد کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے علاوہ ملوث دیگر ملزمان کے کردار کا تعین دوران تحقیقات کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :