ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے

جمعرات 23 جولائی 2026 19:32

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر  میں 33 ملین ڈالر  اضافہ،   ذخائر 22 ارب 66 کروڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر 33 ملین ڈالر کے اضافے سے 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جاری رپورٹ کے مطابق 17 جولائی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر ریکارڈ کئے گئے جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں زرمبادلہ کے خالص ذخائر کا حجم 5 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 17 جولائی 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح سٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 86 لاکھ ڈالر اور زر مبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر بڑھ کر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے۔