گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
جمعرات 23 جولائی 2026 22:16
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ "صفائی نصف ایمان ہے اور علاج سے بہتر احتیاط ہے۔
اگر ہم صفائی کو اپنی اجتماعی زندگی کا حصہ بنا لیں تو متعدد بیماریوں اور معاشرتی مسائل پر مؤثر انداز میں قابو پایا جا سکتا ہے۔ علاج، آپریشن اور طبی خدمات کے ہر مرحلے میں صفائی کے اصولوں پر سختی سے عمل درآمد ناگزیر ہے۔"انہوں نے کہا کہ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہر شہری کو معیاری، سستی اور آسان طبی سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ طب کا شعبہ خدمتِ انسانیت کا مقدس مشن ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کی بحالی وزیراعظم محمد شہباز شریف کے عوام دوست وڑن کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کا آغاز مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے کیا تھا اور وزیراعظم شہباز شریف نے اسے دوبارہ فعال کیا تاکہ عوام کو معیاری طبی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ریاست ڈاکٹرز، انجینئرز اور دیگر ماہرین کی تعلیم پر بھاری سرمایہ کاری کرتی ہے، لہٰذا فارغ التحصیل افراد کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی بے لوث خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ "طب کے شعبے میں کام کو عبادت سمجھ کر انجام دینا چاہیے کیونکہ اس پیشے کا تعلق براہِ راست انسانی جانوں سے ہے۔"گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے اخراجات اب بھی دنیا کے کئی ممالک کے مقابلے میں کم ہیں، جبکہ وفاقی حکومت ملک بھر میں دانش اسکولوں کا دائرہ کار وسیع کر رہی ہے اور کراچی میں بھی جلد دانش اسکول قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں منافع سے زیادہ خدمت کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ این آئی سی وی ڈی سمیت دیگر سرکاری طبی ادارے سندھ بھر میں عوام کو مؤثر طبی سہولیات فراہم کر رہے ہیں اور صحت مند، باوقار اور فلاحی معاشرے کی تشکیل ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔بعد ازاں گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے ہیلتھ کیئر ایکسپو کا تفصیلی دورہ کیا، مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا اور جدید طبی آلات، ادویات، طبی ٹیکنالوجی اور صحت سے متعلق مصنوعات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے نمائش میں شریک اداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں جدید طبی علوم، تحقیق اور صحت کے شعبے میں جدت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں فوڈ رائیڈر سے بدسلوکی کرنا والا شخص گرفتار
-
سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کے صاحبزادے انس سرور برطانیہ کے وزیرِ تجارت مقرر
-
غیر ضروری سرکاری گاڑیوں کی خریداری، صوبائی حکومت کے خرچ پر بیرون ملک علاج پر پابندی عائد
-
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں 33 ملین ڈالر اضافہ، ذخائر 22 ارب 66 کروڑ 96 لاکھ ڈالر ہو گئے
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری تین روزہ ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
-
میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
نوجوان نسل پاکستان کا سب سے قیمتی اثاثہ ہے، جسے معیاری تعلیم، ہنر اور احساسِ ذمہ داری سے آراستہ کرنا ضروری ہے ،فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب میں تنخواہیں اور پنشن 31 جولائی کوادا کرنے کا فیصلہ
-
مولانا فضل الرحمان کا جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم کی وفات پر اظہار افسوس
-
سندھ کو پانی کے حصے سے محروم کرنا آئین اور 1991ء کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے، نثار احمد کھوڑو
-
ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتارنادرا افسران کے اہم انکشافات
-
گورنرسندھ سید محمد نہال ہاشمی نے تیسری ہیلتھ کیئر ایکسپو اینڈ کانفرنس کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.