میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل،نواز شریف جلسے سے خطاب کرینگے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

جمعرات 23 جولائی 2026 20:40

میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی ..
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2026ء) میرپور میں 24 جولائی کو ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے جلسے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔ جمعرات کو یہاں وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے انتخابی جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سے ملاقات کی ہے، تمام انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف جلسے سے خطاب کریں گے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میرپور میں زبردست پاور شو کرے گی۔