امریکا کی ایران کے خلاف فضائی کارروائیاں مسلسل 12 ویں روز بھی جاری
ایران اور عراق کے درمیان واقع شلامچہ سرحدی گزرگاہ کے قریب ایک علاقے کو امریکی حملے کا نشانہ بنایا گیا کویت میں فضائی دفاعی نظام متحرک، ایرانی ڈرون حملہ ناکام بنانے کا دعوی،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں ،کویتی فوج کی اپیل امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھی مالی سال 2027 کے لیے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری دے دی وائٹ ہائوس کاایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید توسیع پر غور،مشرق وسطی میں اضافی فوجی، طبی عملہ اور جدید ہتھیار منتقل کرنا شروع کر دئیے،امریکی اخبار
جمعہ 24 جولائی 2026 01:25
(جاری ہے)
میڈیا نے حملے کی تصاویر بھی جاری کی ہیں تاہم حملے کی نوعیت نقصان یا دیگر تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کیں۔
دریں اثناء کویت نے دعوی کیا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایرانی ڈرون حملوں کا بروقت جواب دیتے ہوئے انہیں ناکام بنانے کے لیے کارروائی کی۔ حکام کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی جانب سے مبینہ جارحیت کے بعد کی گئیں۔کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور دشمن ڈرونز کو روکنے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔فوج نے واضح کیا کہ مختلف علاقوں میں سنی جانے والی دھماکوں کی آوازیں دراصل فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملہ آور ڈرونز کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں آئیں۔فوجی حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اپنی حفاظت کے لیے متعلقہ حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ کویتی حکام نے حملوں کی مزید تفصیلات، ممکنہ نقصان یا جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات جاری نہیں کیں، تاہم صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ وائٹ ہائوس ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں مزید توسیع پر غور کر رہا ہے جس کے پیش نظر امریکا نے مشرق وسطی میں اضافی فوجی، طبی عملہ اور جدید ہتھیار منتقل کرنا شروع کر دیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی اسپیشل آپریشنز فورسز خطے میں پہنچ چکی ہیں، جبکہ مشرقِ وسطی کے مختلف مقامات پر لڑاکا طیارے تعینات کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ امریکا اور برطانیہ میں موجود فضائی اڈوں پر بمبار طیاروں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر فوری کارروائی کی جا سکے۔ادھر امریکی ایوانِ نمائندگان نے بھی مالی سال 2027 کے لیے نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت دفاعی اخراجات کے لیے ریکارڈ 1.15 ٹریلین ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ اگرچہ ڈیموکریٹک ارکان نے اس کے بھاری اخراجات اور ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی اور اسرائیل کے ساتھ پینٹاگون کے تعلقات کو مزید وسعت دینے کی شق پر تحفظات کا اظہار کیا تاہم بل کو ریپبلکن اکثریت کی حمایت حاصل رہی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن اپنے خلاف مقدمات کے تصفیے کے لیے ساڑھے پانچ ارب ڈالر ادا کرنے پر آمادہ
-
امریکا پہلے سفارتکاری کا حل چاہتا ہے اگر ناکامی ہوئی تو فوجی کارروائی دوبارہ ہوگی
-
امریکی صدرکا ایران کے ساتھ جنگ کے حوالے سے 3 آپشنز پر غور
-
ٹرمپ کی اے آئی تصاویر کیساتھ ایران کو نئی دھمکیاں
-
مسلم سینیٹر کو پاکستان واپس جا کہنا مہنگا پڑگیا ، آسٹریلوی عدالت کا بڑا فیصلہ آگیا
-
اسٹیٹ بینک ، شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار
-
سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیرِ اعظم کا رابطہ، حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت
-
ٹرمپ کی اے آئی تصاویر کیساتھ ایران کو نئی دھمکیاں شیئر
-
100 سال بعد پہلی جنگِ عظیم کے 9500 پنجابی فوجیوں کو جنگی شہداء کا درجہ مل گیا
-
آبنائے ہرمز کے آس پاس ایرانی اہداف پر حملے اب کارگرنہیں رہے، امریکی فوج کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
-
کویت نے ایران پر امریکی حملوں میں شرکت کی خبروں کو مسترد کر دیا
-
ایران نے عراق کے ذریعے بھیجی گئی امریکی جنگ بندی کی تجویز مسترد کر دی، امریکی اخبار کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.