شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کرنا کسی احتجاج کا حصہ نہیں بلکہ عوام کو یرغمال بنانے اور بلیک میل کرنے کے مترادف ہے، رحیم آغا
ہفتہ 25 جولائی 2026 21:10
(جاری ہے)
حاجی نصرالدین کاکڑ، میر محمد رحیم بنگلزئی، حاجی یعقوب شاہوانی، حاجی اسلم ترین، حاجی فاروق شاہوانی، حاجی داؤد خلجی، خان کاکڑ، سردار سجاد شاہوانی، نورالحق اسحاق زئی، محمد حسین شاہوانی، زبیر احمد لہڑی، ولی محمد ترین، اقبال کاکڑ، عبدالرحیم درانی، ادریس خان اور دیگر عہدیداروں نے نام نہاد واٹر ٹینکر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہڑتال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت سے محروم کرنا کسی احتجاج کا حصہ نہیں بلکہ عوام کو یرغمال بنانے اور بلیک میل کرنے کے مترادف ہے، جس کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی‘انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کوئٹہ پہلے ہی پانی کی شدید قلت کا شکار شہر ہے، جہاں ہزاروں خاندان روزمرہ کی ضروریات کے لیے ٹینکروں پر انحصار کرتے ہیں‘ ایسے میں ٹینکر سروس بند کر کے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ غیر انسانی عمل بھی ہے‘ شدید گرمی اور حبس کے موسم میں پینے کے پانی کی فراہمی روک دینا عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے‘انہوں نے کہا کہ حکومت اور ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹینکر مالکان اور ڈرائیوروں کے لیے جو قانونی ضوابط اور حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ان پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جانا چاہیے‘ تمام واٹر ٹینکرز کی رجسٹریشن، ڈرائیوروں کے باقاعدہ لائسنس، ٹریفک قوانین کی پابندی اور کم عمر ڈرائیوروں کا مکمل خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے‘ قانون سے بالاتر کوئی بھی فرد یا تنظیم نہیں ہو سکتی، اس لیے احتجاج کی آڑ میں قوانین سے استثنیٰ حاصل کرنے کی کوشش ہرگز قابل قبول نہیں‘رہنماؤں نے یاد دلایا کہ ماضی میں بھی جب ٹینکر ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی تھی تو انجمن تاجران بلوچستان نے مثبت کردار ادا کرتے ہوئے اس وقت کے متعلقہ حکام، ڈپٹی کمشنر اور دیگر انتظامی اداروں سے مذاکرات کیے تھے، جبکہ جسٹس ہاشم کاکڑ کے سامنے بھی ٹینکر مالکان کے جائز مطالبات پیش کیے گئے تھے تاکہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل ہو سکے تاہم اس کے باوجود ہر بار شہر کو بند کرنا اور پانی کی سپلائی روک کر دباؤ ڈالنے کی روایت درست نہیں‘انہوں نے کہا کہ اگر ٹینکر مالکان کے کوئی جائز تحفظات یا مطالبات ہیں تو انہیں مذاکرات کی میز پر لایا جائے، لیکن شہریوں کو پانی سے محروم کر کے حکومت اور انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی پالیسی ناقابل قبول ہے‘ کوئٹہ کے لاکھوں شہریوں کو مشکلات میں دھکیل کر اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کسی بھی مہذب معاشرے میں قابل قبول نہیں ہو سکتی‘انجمن تاجران بلوچستان کے رہنماؤں نے حکومت بلوچستان، ضلعی انتظامیہ، محکمہ ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ اگر ہڑتال فوری طور پر ختم نہیں کی جاتی اور ٹینکر مالکان قانونی تقاضے پورے نہیں کرتے تو قانون کے مطابق ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی گروہ عوامی مفاد کو یرغمال بنا کر اپنی شرائط منوانے کی کوشش نہ کر سکے‘انہوں نے واضح کیا کہ انجمن تاجران بلوچستان ہمیشہ مسائل کے حل کے لیے افہام و تفہیم، مذاکرات اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ عوامی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے اختلافات کا حل بات چیت کے ذریعے نکالیں‘ تاہم شہریوں کو بنیادی سہولت سے محروم کر کے بلیک میلنگ کی سیاست کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی انجمن تاجران بلوچستان نے کہا کہ عوام کے جان و مال اور بنیادی ضروریات کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، لہٰذا شہریوں کو فوری طور پر پانی کی فراہمی بحال کرائی جائے اور ایسے اقدامات کیے جائیں جن سے آئندہ کسی بھی تنظیم کو عوامی مشکلات پیدا کر کے اپنے مطالبات منوانے کا موقع نہ مل سکے۔
مزید قومی خبریں
-
کالعدم بی ایل ایف کا خاتون کو اغوا کرکے قتل، روبینہ کے والد کا انصاف کا مطالبہ
-
کیپٹن محمد سرور شہید کا ا78 واں یومِ شہادت،مزار پرپاک فوج کے دستے کی سلامی
-
پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ،محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
-
ٹرانسپورٹ کمپنی نیازی ایکسپریس کی ایئرلائن بنانے کی تیاریاں
-
بھارتی فنڈنگ سے پاکستان مخالف ڈیجیٹل پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب، ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز اور بوٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن مہم چلائی گئی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی خصوصی گفتگو
-
رواں سال 12 اگست کو ہونے والا مکمل سورج گرہن ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ قرار
-
ملک بھر کے پیٹرول پمپس کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم بدستور موجود ،مزید بارش کا امکان
-
فیس بک صارفین کے لیے خوشخبری، میٹا نے مفت ویری فکیشن بیج متعارف کرا دیا
-
پنکی کیس میں پولیس حتمی چالان پیش نہ کرسکی، عدالت نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پنجاب میں اگر آپ کو اپنے ٹوائلٹ کیلئے موبائل ٹوائلٹ چاہیئے یا کچھ بھی چاہیئے
-
ڈیوٹی کے دوران ریلز دیکھنے پر رنگ روڈ پولیس کا پیٹرولنگ آفیسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.