&ژوب، جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بدامنی اور مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

اتوار 26 جولائی 2026 21:10

wژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2026ء) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بدامنی اور مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ خان کاکڑ ضلعی امیر فہد خان مندوخیل شیرانی کے امیر عبداللہ شاکر رحیم اللہ رفیع اللہ قاری تیمور اور محمد حسین نے خطاب کر تے ھوئے کہا کہ صوبے میں عوام بدامنی اور مہنگائی کے رحم وکرم پر ہیں صوبے میں کسی کی جان ومال محفوظ نہیں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ھو چکی ھے نااہل صوبائی حکومت کو مستعفی ھونا چائیے صوبے میں بلوچ پشتون علاقوں میں کہیں بھی امن نہیں ائے روز مہنگائی سے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ھیں مقررین نے کہا کہ کلی تکئی میں حالیہ واقعہ کیساتھ شہر کے اندر عوام محفوظ نہیں چوری وڈکیتی کی وارداتیں معمول بن چکی ھیں ضلعی پولیس انتظامیہ خرگوش کی نیند سوئی ھوئی ھے یا پھر وہ چوروں کیساتھ ھے وارداتیں ھوتی ھیں مگر چور نہیں پکڑے جاتے جو پولیس کیلئے سوالیہ نشان ھے انھوں نے کہا کہ شہر کے مختلف محلوں ناصر آباد محلہ خروٹ آباد بابو محلہ کے مکین شدید گرمی میں پانی کی بوند بوند کو ترس رھے ھیں ایکسئین پی ایچ ای کو بار بار نشاندھی کرنے باوجود عوام کا مسلہ حل نہیں ھورھا جو پی ایچ ای کی ناکا می ھے ڈپٹی کمشنر فوری نوٹس لیں بصورت دیگر جماعت اسلامی پی ایچ ای آفس کے سامنے دھرنا دے گی سول ہسپتال میں پیناڈول گولی تک عوام کو نہیں مل دوسری جانب ایم ایس ہسپتال کی فعالیت کے دعوے کر رھے ھیں جو کہ من گھڑت ھیں عوام صحت کی تمام تر سہولیات سے محروم ھیں ھم ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسکا فوری نوٹس لیں۔