ڈاکٹر راجیح تمی البگانی پاکستان کیلئے سعودی عرب کے نئے سفیر نامزد

بدھ 29 جولائی 2026 21:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2026ء) سعودی حکومت نے پاکستان میں اپنا نیا سفیر نامزد کردیا، نئے سعودی سفیر ڈاکٹر راجیح تمی البگانی جلد چارج سنبھالیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نامزد سفیر سال 2024ء میں میجر جنرل کے عہدے سے سبکدوش ہوئے، ریٹائرمنٹ کے بعد سعودی وزارتِ خارجہ میں شمولیت اختیار کی جہاں انہیں سفیر کے عہدے پر تعینات کیا گیا۔انہیں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر کے طور پر نامزد کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ روز ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سامنے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔