اگست آزادی کا مہینہ ہے، جسے پورے جوش و جذبے سے منایا جائے گا،علی خورشیدی
ہفتہ 1 اگست 2026 22:11
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ 13 اگست کی شب ایم کیو ایم پاکستان کا مرکزی جشنِ آزادی پروگرام فائیو اسٹار چورنگی پر منعقد ہوگا، جس کی قیادت پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کریں گے۔
علی خورشیدی نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل اور معاشی مشکلات کے باوجود پوری قوم پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کی حالیہ صورتحال میں پاکستان کی مسلح افواج اور سیاسی قیادت نے بردباری اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، دعا ہے کہ ملک جلد معاشی بحران سے نکل آئے، تاہم اس کے لیے مشکل مگر ضروری فیصلے کرنا ہوں گے۔علی خورشیدی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ ملک میں انتظامی بنیادوں پر نئے صوبے قائم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ خاندانی سیاست کے بجائے عام پاکستانی کے مفاد کو ترجیح دی جائے اور حکومت و ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے فیصلہ سازوں کو قومی مفاد میں جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تقریباً 60 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، اس لیے نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے سخت مگر ضروری فیصلے ناگزیر ہیں۔ ان کے بقول چونکہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے، اس لیے انتظامی اصلاحات اور نئے صوبوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔علی خورشیدی نے زور دیا کہ ملک کے مستقبل کے حوالے سے قومی سطح پر ایک "گرینڈ ڈیبیٹ" ہونی چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں کو ایک مضبوط، مستحکم اور خوشحال پاکستان دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کو یہ حقیقت تسلیم کرنا ہوگی کہ پاکستان کو ماضی کے انداز میں مزید نہیں چلایا جا سکتا۔مزید قومی خبریں
-
احسن اقبال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور، عدالت کا مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم
-
ساہیوال ، اداکارہ اورتین طالبات سمیت 4 لڑکیاں اغوا، نقدی اورزیورات بھی لوٹ لئے
-
حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں پیشہ وربھکاری مافیا کے خلاف کریک ڈائون کا حکم
-
پیشہ ورانہ مہارت کی اعلی مثال
-
بچے بچے کو پتہ ہے الیکشن میں ن لیگ بری طرح ہاری، دھاندلی سے جتوایا گیا، سعید غنی
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں، مریم نواز
-
خوشی ہے پاکستان کی بیٹیاں آگے بڑھ کر خود کو منوا رہی ہیں: مریم نواز شریف
-
شہداء قوم کا فخر، ریاست کی طاقت ،ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، میر سرفراز بگٹی
-
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کاسینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی ملک اقبال چنڑ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
ًچوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع کے حوالے سے بریفنگ سیشن
-
مرتضیٰ وہاب نے 41 کروڑ روپے سے بنے ڈوئل کیرج وے منصوبے کا افتتاح کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.