کل جماعتی حریت کانفرنس کی 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کی اپیل
پیر 3 اگست 2026 19:23
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بے مثال استقامت اور بہادری نے ثابت کر دیا ہے کہ ان کا جذبہ آزادی ناقابل تسخیر ہے۔
ترجمان نے 5 اگست کو مقبوضہ علاقے میں مکمل ہڑتال اور دنیا بھر میں پرامن احتجاجی ریلیاں نکالنے کی اپیل کی۔ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حریت کانفرنس کی طرف سے یوم سیاہ منانے کی اپیل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ ایک بیان میں ڈی ایف پی نے اقوام متحدہ، او آئی سی ،یورپی یونین اورانسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کے تحفظ، علاقے تک آزادانہ رسائی اور مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک اور آسیہ اندرابی سمیت سیاسی نظربندوں کی رہائی اور تنازعہ کشمیرکے منصفانہ حل کے لیے کوششیں تیز کریں۔دریں اثنا بھارتی فورسز نے ضلع پلوامہ کے علاقے پچار فروٹ منڈی کے قریب محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے اگست 2019 کے بعد جموں وکشمیرمیں حالات معمول پر آنے کے نئی دہلی کے دعوئوں کو مسترد کردیا۔انہوں نے اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں حالیہ ہلاکتوں کا حوالہ دیااور ان کے پیچھے بھارتی حکومت کا ہاتھ ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سرحدوں کو بندکر دیا گیا ہے تویہ حملے کیسے ہوئے؟کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ نے اسلام آباد میں کنوینئر غلام محمد صفی کی زیر صدارت ایک سیمینار میں سیالان پونچھ قتل عام کے شہداکو ان کے 28ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.