دفعہ 370 کی منسوخی کشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہے، محبوبہ مفتی
بدھ 5 اگست 2026 17:02
(جاری ہے)
جس کے بعد محبوبہ مفتی نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ پارٹی دفتر کے باہر دھرنا دیا۔انہوں نے نے نعرے لگائے اور 370 اور 35A کی بحالی اور سیاسی نظربندوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
محبوبہ مفتی نے اس موقع پر کہا کہ پانچ اگست جموںوکشمیر کے لیے ایک سیاہ ترین دن ہے کیونکہ بھارت نے ایک گہری سازش کے تحت جموںوکشمیر کا خصوصی درجہ ختم کیا ۔انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد صرف ریاستی درجے کی بحالی تک محدود نہیں ہونی چاہیے بلکہ ہمیں آئینی حقوق اور وقار کی بحالی کے لیے لڑنا ہے۔ انہوںنے کہا کہ علاقے میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں جس سے عام شہری متاثر ہوتے ہیں، جب نامعلوم افراد کی طرف سے کوئی حملہ ہوتا ہے تو ہزاروں لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے ،ہر حملے کے بعد بے گناہ لوگوں کو حراست میں لیا جاتا ہے، مکانات گرائے جاتے ہیں اور سرکاری ملازمین کو برطرف کیا جاتا ہے۔ ہمارے ہزاروں لوگ جیلوں میں ہیں لیکن ان کے بارے میں نہیں بولتا۔" انہوں نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے ناقابل قبول ہے۔ کوئی بھی کشمیری دفعہ370 کے خاتمے کو قبول نہیں کرسکتا کیونکہ یہ ہماری شناخت، ہماری زمین اور ہماری ملازمتوں کی حفاظت کرتا ہے۔ ہم اپنی آخری سانس تک اس کے لیے لڑتے رہیں گے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.