مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رہیں گی، عمر عبداللہ

جمعرات 6 اگست 2026 21:54

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2026ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت اور نیشنل کانفرنس جموں وکشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ سیلاب سے متاثرہ ضلع راجوری میں امداداور بحالی کے اقدامات کا جائزہ لینے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکر رہے تھے۔

اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی ۔واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے 20جولائی کومقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے ریاستی حیثیت اور آئینی حقوق کی بحالی کیلئے جنتر منتر نئی دہلی پر ایک احتجاج کی قیادت کی تھی۔