ةمرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ٹیلیفون

اتوار 9 اگست 2026 17:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2026ء) مرکزی صدر پی ٹی آئی چودھری پرویزالٰہی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کو ٹیلیفون کیا اورچودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی نے بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ماں جیسی شفیق ہستی کا سایہ سر سے اٹھ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔مونس الٰہی نے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔