شام اور روس کے درمیان دو روسی فوجی اڈوں سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیر 10 اگست 2026 10:52

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2026ء) شام اور روس نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس میں شام کے مغربی ساحلی علاقے میں واقع دو روسی فوجی اڈوں خمی میم اور طرطوس کے مستقبل کے انتظام سے متعلق امور طے کیے گئے۔ سی جی ٹی این کے مطابق گزشتہ روز شام کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت دونوں فریق شام کے ساحلی علاقے میں موجود روسی فوجی تنصیبات کو ایڈجسٹ اور اپ گریڈ کریں گے۔

(جاری ہے)

فوجی نوعیت کی سہولیات کو مستقبل میں مشترکہ تربیتی اور مشقوں کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا جبکہ شہری نوعیت کی تنصیبات کا انتظام شام کی عبوری حکومت سنبھالے گی، ان میں بالخصوص خمی میم ہوائی اڈہ اور طرطوس بندرگاہ شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق متعلقہ انتظامی تبدیلیاں تین ماہ کے اندر مکمل کی جائیں گی۔ شام کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مفاہمتی یادداشت فریقین کے درمیان ڈیڑھ سال تک جاری رہنے والے مذاکرات اور مشاورت کے بعد طے پائی ہے۔

متعلقہ عنوان :