لندن: پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انڈین شخص گرفتار

بھارتی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے شخص کو مزید تفتیش کیلئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 14 اگست 2026 21:16

لندن: پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں ..
لندن ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 14 اگست 2026ء ) لندن میں پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انڈین شخص کو حراست میں لے لیا۔ میڈیا کے مطابق لندن میں پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب کے دوران ایک واقعہ پیش آیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب مبزول کرلی۔ تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک ہندوستانی شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

انٹرنیٹ پر گردش کرنے والی ویڈیو میں بظاہر دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن پولیس بھارتی قومی کرکٹ ٹیم کی جرسی پہنے ایک شخص کو حراست میں لے رہی ہے، جس کے بعد مزید پوچھ گچھ اور تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں یوم آزادی کے موقع پر جشن کے دوران خاتون کا روپ دھار کر بے ہودہ حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ سٹی کی حدود میں یوم آزادی کی رات خاتون کا روپ دھار بے ہودہ حرکات کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا، جو برقعہ پہن کر خاتون ہونے کا تاثر دے رہا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ایک نوجوان نے خاتون کا روپ دھارنے کے لیے سفید برقع پہنا تھا اور جشن آزادی کی شب بے ہودہ حرکات کا مرتکب ہو رہا تھا۔ پولیس کے مطابق شکایت موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے منچلے کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔