پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد
جمعہ 14 اگست 2026 17:13
(جاری ہے)
سفیر نے کہا کہ آزادی کے 80 برس گزرنے کے باوجود قائدِاعظمؒ کا لازوال فرمان "اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط" آج بھی ہمارے قومی سفر کی رہنمائی کررہا ہے، ایک بدلتی ہوئی دنیا کے چیلنجز اور مواقع کا سامنا کرتے ہوئے پاکستان کا مستقبل بھی اسی اتحاد اور اجتماعی عزم سے وابستہ ہے جو ہمیں آنے والی نسلوں کے لیے سماجی و معاشی ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب لے جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ہمارا خطہ مسلسل پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کررہا ہے، پاکستان پختہ یقین رکھتا ہے کہ مکالمہ، سفارت کاری، باہمی احترام اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری ہی پائیدار امن اور دیرپا ترقی کے حصول کا سب سے مؤثر راستہ ہے۔ سفیر نے کہا کہ ہم ان مشکل حالات میں علاقائی استحکام کے فروغ کے لیے اپنے دوست ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں متحدہ عرب امارات کی دانشمند قیادت اور عوام کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے پاکستانی برادری جس کی تعداد آج 22 لاکھ سے زائد ہے کے لیے اپنی دیرینہ دوستی، دوراندیش قیادت اور فراخ دلانہ میزبانی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور عوامی سطح پر گہرے روابط پر استوار ہیں اور وہ سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری، دفاعی اور ثقافتی شعبوں سمیت ہر میدان میں مسلسل مضبوط سے مضبوط تر ہورہے ہیں، متحدہ عرب امارات پاکستان کے انتہائی قابلِ قدر شراکت داروں میں سے ایک اور نسل در نسل پاکستانیوں کے لیے ایک عزیز دوسرا گھر ہے۔ پاکستان کے سفیر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم ہمارے معزز پاکستانی برادری کی محنت، پیشہ ورانہ خدمات اور متحدہ عرب امارات کی قابلِ ذکر ترقی میں اُن کے گراں قدر کردار کو دلی طور پر سراہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح پاکستان کے لیے آپ کی مسلسل حمایت ہماری قومی ترقی کا ایک اہم ستون ہے، بیرونِ ملک پاکستان کے قابلِ فخر نمائندوں کی حیثیت سے آپ کی دیانت داری، نظم و ضبط اور مثالی طرزِ عمل ہر روز ہمارے ملک کے مثبت تشخص کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ سفیر شفقت علی خان نے کہا کہ آپ سب کیلئے میرا پیغام ہے کہ اپنے مہربان میزبان ملک کے قوانین، روایات اور اقدار کا احترام جاری رکھتے ہوئے پیشہ ورانہ اور شہری ذمہ داری کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سفارتخانہ اپنی برادری کی خدمت کے لیے خلوص، پیشہ ورانہ صلاحیت اور ہمدردی کے ساتھ ہمیشہ پُرعزم رہے گا۔ سفیر نے کہا کہ جس طرح ہم اپنی قوم کے سفر کے اس تاریخی سنگِ میل کا جشن منارہے ہیں، آئیے ہم ان نظریات اور اصولوں سے اپنی اجتماعی وابستگی کی تجدید کریں جن پر پاکستان کی بنیاد رکھی گئی اور ایک مضبوط، خوشحال اور ترقی پسند وطن کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو دائمی امن، اتحاد، سلامتی اور خوشحالی عطا فرمائے اور متحدہ عرب امارات کو مسلسل ترقی، استحکام اور کامیابی سے نوازے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
لندن: پاکستان کے یومِ آزادی کی تقریب میں لڑکیوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر انڈین شخص گرفتار
-
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ برطانیہ قرار دے دیا
-
پاکستانی سفیر شفقت علی خان کی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی دلی مبارکباد
-
ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، ایرانی صدر
-
سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کا میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان
-
ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان
-
امریکی انٹیلی جنس ٹرمپ کیخلاف مبینہ ایرانی سازشوں کی اسرائیلی وارننگز کی تصدیق نہ کرسکی
-
عمان کے ساحل پر بحری جہاز سے تیل کا بڑا اخراج، سمندری حیات اور ماحول کو سنگین خطرہ
-
آبنائے ہرمز کی بندش سے جرمن شپنگ کمپنی کو 600 ملین ڈالر کا نقصان
-
آبنائے ہرمز سے فائدہ اٹھانے والے تمام فریق ماحولیاتی نقصان کا ازالہ کریں، ایران
-
بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے، گرپتونت سنگھ
-
کیرولین لیویٹ وائٹ ہائوس پریس سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.