Live Updates

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ برطانیہ قرار دے دیا

جوہری اسلامی جمہوریہ ملک اسلامی جمہوریہ برطانیہ ہوگا جبکہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران ایسی ہی کوئی دوسری ریاست نہ بننے پائے،انٹرویو

جمعہ 14 اگست 2026 17:03

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے برطانیہ کو اسلامی جمہوریہ برطانیہ ..
تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آرمی ریڈیو کو دیے گئے ایک طویل پوڈ کاسٹ انٹرویو کے دوران برطانیہ پر طنز کرتے ہوئے اسے اسلامی جمہوریہ برطانیہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

اسرائیلی میڈیا کے مطابق انٹرویو کے دوران نیتن یاہو نے کہا کہ 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے بیٹے رینڈولف چرچل اور پوتے ونسٹن اسپینسر چرچل نے بطور صحافی اسرائیل آکر جنگ کی بہت مثبت کوریج کی تھی۔

نیتن یاہو نے پھر ہنستے ہوئے کہا کہ اب ایسی کوریج آپ کو برطانیہ میں نظر نہیں آئے گی جسے آپ آج کل اسلامی جمہوریہ برطانیہ کہہ سکتے ہیں۔جب انٹرویو کرنے والے نے ان سے پوچھا کہ کیا اب پورا یورپ ہی ایسا نہیں ہو گیا تو نیتن یاہو نے اس کا جواب ہاں میں دیا۔نیتن یاہو نے مزید طنز کرتے ہوئے کہاکہ پہلا جوہری اسلامی جمہوریہ ملک اسلامی جمہوریہ برطانیہ ہوگا جبکہ ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ ایران ایسی ہی کوئی دوسری ریاست نہ بننے پائے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات