سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کا میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان

سعودی عرب سے اتحاد کا کمانڈر مقرر ہوگا جبکہ پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا،غیرملکی میڈیا

جمعہ 14 اگست 2026 13:10

سعودی عرب کی قیادت میں 13 ممالک کا میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) 13 ممالک نے میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق میری ٹائم ڈیفنس الائنس میں 13 ممالک نے باضابطہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان جدہ میں ویسٹرن فلیٹ کمانڈ کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ کثیر الملکی بحری دفاعی اتحاد کے تیسرے منصوبہ بندی اجلاس کے دوران کیا گیا، جس میں 39 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق اب تک 15 ممالک اس اتحاد کے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کر چکے ہیں، جبکہ 13 ممالک باضابطہ رکن بننے کے لیے ضروری طریقہ کار مکمل کر چکے ہیں۔ سعودی وزارت دفاع کا کہنا تھاکہ سعودی عرب سے اتحاد کا کمانڈر مقرر ہوگا جبکہ پہلے دور میں نائب کمانڈر کا منصب پاکستان کے پاس ہوگا، اتحاد کا مقصد بحری سلامتی، سمندری راستوں کی آزادی اور عالمی تجارت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔