Live Updates

ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، ایرانی صدر

ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں، مسعود پزشکیان

جمعہ 14 اگست 2026 16:03

ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے، ..
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان مزید ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے مشترکہ مفادات اور تقدیریں پہلے سے کہیں زیادہ جڑی ہیں، پاکستان کی عظیم قوم کی کامیابیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا یوم آزادی ایک قیمتی موقع ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا یوم آزادی ایران پاکستان دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے کا نیا موڑ ہے، ایران پاکستان کے ساتھ جامع تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ باہمی اعتماد و احترام اور موجود وسیع صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا کر دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے مزید مثر اقدامات کے لیے تیار ہیں۔ایرانی صدر نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سربلندی کے لیے، ایران پاکستان دیرینہ و برادرانہ تعلقات کے مزید مضبوط اور مستحکم ہونے کی دعا کی۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات