Live Updates

ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان

ڈرونز کا یہ نقصان امریکا کے ایم کیو 9 ریپر کے جنگ سے قبل موجود ذخیرے کا تقریبا 25 فیصد بنتا ہے،رپورٹ

جمعہ 14 اگست 2026 13:19

ایران جنگ، امریکا کو 1.3 ارب ڈالر کے ایم کیو 9 ڈرونز کا نقصان
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2026ء) ایران جنگ کے دوران امریکا کو ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کی مد میں ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔امریکی اخبار نے معاملے سے باخبر 3 امریکی عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران جنگ کے دوران امریکا کے کم از کم 45 ایم کیو 9 ریپر ڈرونز تباہ یا مار گرائے گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ڈرونز کا یہ نقصان امریکا کے ایم کیو 9 ریپر کے جنگ سے قبل موجود ذخیرے کا تقریبا 25 فیصد بنتا ہے۔

ایک ایم کیو 9 ریپر ڈرون کی مالیت اس میں نصب سینسرز اور ہتھیاروں کے حساب سے 3 کروڑ سے 5 کروڑ ڈالر تک ہے، جس کے باعث 45 ڈرونز کا مجموعی نقصان ایک ارب 30 کروڑ ڈالر سے زیادہ بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران جنگ کے دوران ایم کیو 9 ریپر ڈرونز کو نگرانی اور حملوں کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا، جبکہ آبنائے ہرمز کے اطراف بھی ان کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات