لبنانی حکومت اسرائیلی سے مذاکرات معطل کرے،حزب اللہ کا مطالبہ

صیہونی جاری کردہ نقشے نے لبنانی زمین اور وسائل پر اسرائیلی عزائم کو بے نقاب کیا ہے،حزب اللہ

پیر 10 اگست 2026 20:28

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2026ء) حزب اللہ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے لبنان کے نئے نقشے جاری کرنے پر حکومت سے فوری طور پر اسرائیل سے مذاکرات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے ایک نقشہ شائع کیا جس میں جنوبی لبنان کے بڑے حصے کو اسرائیلی علاقہ دکھایا گیا ہے۔ حزب اللہ نے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست مذاکرات کو روک دے۔

حزب اللہ نے کہا کہ اس نقشے نے لبنانی زمین اور وسائل پر اسرائیلی عزائم کو بے نقاب کیا ہے۔

(جاری ہے)

تل ابیب لبنان کے زمینی نقشے کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔امریکی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسرائیلی وزارت خارجہ کے عربی زبان کے اکانٹ پر جمعہ کو شائع ہونے والے نقشے میں جنوبی لبنان کے بڑے علاقوں کو اسرائیل میں شامل دکھایا گیا تھا۔حزب اللہ نے دلیل دی کہ نقشے نے مذاکراتی راستے کو نقصان پہنچایا، اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ لبنانی سرزمین پر اپنی موجودگی کو مستحکم کرنے کے لیے وقت خریدنے کے لیے براہ راست مذاکرات کا استعمال کر رہا ہے۔گروپ نے حکومت سے براہ راست مذاکرات ختم کرنے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فوری شکایت درج کرنے کا مطالبہ کیا۔