گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار

گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نے بچے کو پانی کے پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا

منگل 11 اگست 2026 16:00

گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2026ء) گلشن راوی میں 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق 10 سالہ حفیظ الرحمن پر تشدد کی شکایت سامنے آنے کے بعد فوری قانونی کارروائی شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

اہل خانہ کا الزام ہے کہ گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر حسن رضا نے بچے کو پانی کے پائپ سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ مقدمہ نمبر 898/26 میں نامزد ملزم حسن رضا کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :