قائداعظم کے پاکستان میں ہر شہری برابر ہے، اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، شرجیل انعام میمن
منگل 11 اگست 2026 17:03
(جاری ہے)
سندھ میں مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر کسی قسم کی تفریق کی کوئی گنجائش نہیں، جبکہ سندھ حکومت اقلیتی برادریوں کو قومی ترقی کے سفر میں برابر کا شراکت دار سمجھتی ہے۔
سینئر وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے اقلیتی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے متعدد عملی اقدامات کیے ہیں۔ اقلیتی برادریوں کے طلبہ کے لیے اسکالرشپ پروگرام جاری ہے اور 2020 سے 2025 تک 6 ہزار سے زائد اقلیتی طلبہ کو اسکالرشپس فراہم کی گئیں۔شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ مستحق اقلیتی خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے 25 ہزار سے 50 ہزار روپے تک معاونت کا پروگرام بھی موجود ہے۔ صوبے میں حساس اقلیتی مذہبی مقامات کی سکیورٹی کے لیے 253 مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں، جبکہ اقلیتی عبادت گاہوں کی مرمت، بحالی اور دیکھ بھال کے لیے بھی مختلف اسکیموں کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیز اور ڈویڑنل سطح پر سہولت ڈیسک قائم کیے ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد مذہبی رواداری کو فروغ دینا اور معاشرے میں بھائی چارے کو مزید مضبوط کرنا ہے۔سینئر وزیر نے کہا کہ اقلیتی شہریوں کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے سندھ ہندو میرج ایکٹ میں ترمیم سمیت دیگر اقدامات کیے گئے ہیں۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی سمیت مختلف شعبوں میں اقلیتی شہریوں کی خدمات قابلِ تحسین ہیں اور ملک و قوم کے لیے ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے،گورنر خیبرپختونخوا
-
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کا صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
قائداعظم کے پاکستان میں ہر شہری برابر ہے، اقلیتیں پاکستان کی طاقت ہیں، شرجیل انعام میمن
-
شرجیل میمن کے خلاف ہتک آمیز اور جھوٹا مواد پھیلانے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے نوٹس جاری
-
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 زخمیوں سمیت 6 ڈاکو گرفتار
-
کراچی، گارمنٹ فیکٹری میں خوفناک آگ، فائر بریگیڈ نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا
-
وزیراعظم سے وفاقی وزیر رضا حیات ہراج کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال
-
گیارا اگست مساوی شہریت کے عہد کی تجدید کا دن ہے، شازیہ مری
-
پاکستان کی آم برآمدات 2026 سیزن کے دوران 44,882 ٹن تک پہنچ گئیں
-
گاڑی کا شیشہ ٹوٹنے پر 10 سالہ بچے پر مبینہ تشدد،ملزم گرفتار
-
پولیس کا آئس منشیات کا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا،کروڑوں مالیت کی آئس اسمگلنگ کی کوشش ناکام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.